استحکام پاکستان پارٹی کے کتنے امیدواروں نے کس حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ تفصیل سامنے آ گئ

استحکام پاکستان پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

استحکام پاکستان پارٹی کے کتنے امیدواروں نے کس حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ تفصیل سامنے آ گئ

 

استحکام پاکستان پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 18 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان کے لیے کاغذات جمع کرادیے۔

عون چوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 124، 127 اور 128 کے لیے کاغذات جمع کرائے جب کہ علیم خان نے حلقہ این اے 117 شاہدرہ اور این اے 119 گڑھی شاہو کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔  عامر کیانی نے اسلام آباد میں این اے 47 کے لیے کاغذات جمع کرادیے۔

غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 اور 54 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کتنے ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تفصیل سامنے آ گئ

فرخ حبیب نے این اے 101 فیصل آباد کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ہمایوں اختر نے ستیوت پاکستان پارٹی کی جانب سے این اے 97 تاندلیانوالہ فیصل آباد کے لیے کاغذات جمع کرائے ۔