ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کتنے ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تفصیل سامنے آ گئ

قومی اور صوبائی اسمبلیوں
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کتنے ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تفصیل سامنے آ گئ

 

قومی اور صوبائی اسمبلیوں
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کل 28,626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7 ہزار 913 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

علاقائی تقسیم کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 13,823 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، اس کے بعد سندھ میں 6,498، خیبرپختونخوا میں 5,278 اور بلوچستان میں 2,669 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جمع کرانے کا انکشاف کیا ہے کہ 7 ہزار 242 مرد اور 471 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

علم نجوم کے مطابق الیکشن کے نتائج کی خاص پیشگوئی ہو گی

مزید برآں، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے 182 مرد اور 26 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں، جب کہ خیبرپختونخوا میں 1283 مرد اور 39 خواتین، پنجاب سے 3594 مرد اور سندھ میں 277 خواتین اور 1571 مردوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔  بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 110 خواتین، 612 مرد اور 19 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ 17 ہزار 744 مرد اور 802 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 3 ہزار 349 مرد اور 115 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پنجاب اسمبلی کے لیے 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔  سندھ اسمبلی میں 4,060 مرد اور 205 خواتین نے کاغذات جمع کرائے اور بلوچستان اسمبلی میں 1,743 مرد اور 45 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔