جانیے ضلع قصور میں کن حلقوں کے لیے کون سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

جانیے ضلع قصور میں کن حلقوں کے لیے کون سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

 

ضلع قصور
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

قصور (نمائندہ خصوصی) ضلع قصور میں قومی اسمبلی کے چار اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے دس حلقوں کے امیدوار اس وقت اپنے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں کل 56 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔  ان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا محمد اسحاق خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان سے سردار محمد آصف نکئی سردار مجید اور دیگر امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔  پنجاب صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 181 میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق وائس چیئرمین راؤ زاہد قیوم خان پاکستان کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شیخ علاؤالدین، پی ٹی آئی کی جانب سے حمبل ثناء کریمی اور تحریک لبیک فاروق قصوری اور جماعت اسلامی کی جانب سے میاں نذیر مڈوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جانیے کس حلقے سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گے

پیپلز پارٹی ضلع قصور سے چوہدری منظور احمد کی قیادت میں امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔  مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی مشیر ملک محمد احمد خان اور پی ٹی آئی رہنما حاجی مقصود صابر انصاری جیسی دیگر قابل ذکر شخصیات بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔