پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹیم کی ممکنہ لسٹ سامنے آگئی

فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹیم کی ممکنہ لسٹ سامنے آگئی

فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔  ٹیم منظوری کے لیے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے پاس بھیج دی گئی ہے۔  قومی ٹیم کا اعلان وہاب ریاض منگل کو کریں گے۔

ٹیم میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، صعیم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، حارث رؤف، وسیم جونیئر، زمان خان، آصف آفریدی، عامر جمال، افتخار احمد، شان مسعود اور محمد حارث، ابرار احمد، سلمان علی آغا، اور محمد نواز کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

بدقسمتی سے آل راؤنڈر شاداب خان پاؤں کی انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  توقع ہے کہ انہیں اپنی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے مزید 4 ہفتے درکار ہوں گے۔

شاداب خان 3 دسمبر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سیالکوٹ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ کراچی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کی ٹانگ میں موچ آگئی اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جانا پڑا۔  خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہوگی جو کہ جنوری میں شروع ہوگی، پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔