استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ کن شہروں اور کن سیٹوں پے ایڈجسٹمنٹ کرنے کا سوچ رہی ہے ممکنہ لسٹ سامنے آ گی

استحکام پاکستان پارٹیا اور مسلم لیگ ن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ کن شہروں اور کن سیٹوں پے ایڈجسٹمنٹ کرنے کا سوچ رہی ہے ممکنہ لسٹ سامنے آ گی

 

استحکام پاکستان پارٹیا اور مسلم لیگ ن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کا اجلاس ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق جبکہ آئی پی پی کی نمائندگی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے کی۔

ملاقات کے دوران آئی پی پی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کو ان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی فہرست فراہم کی۔

اس فہرست میں لودھراں سے جہانگیر ترین، لاہور سے علیم خان اور عون چوہدری، ٹیکسلا سے غلام سرور خان،اسلام آباد سے عامر کیانی اور علی نواز ، فیصل آباد سے فرخ حبیب، وہاڑی سے اسحاق خاکوانی، سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

خوشاب سے گل اصغر اور احسان ٹوانہ، اٹک سے ذوالفقار چکوال، اٹک سے محمد انور، اوکاڑہ سے صمصام بخاری، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر، سردار سالک نکئی، اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے خواہاں ہیں۔

مزید برآں تحریک انصاف کے سابق وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ خالد محمود نے شیخوپورہ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا۔