ملک میں شدید سردی کی لہر کی وارننگ

ملک میں شدید سردی کی لہر
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

ملک میں شدید سردی کی لہر کی وارننگ

ملک میں شدید سردی کی لہر
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید سردی کی لہر کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کی جانب بڑھیں گی۔

جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور کراچی سمیت ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔  ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں اگلے 10 دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

مزید برآں، شہر میں ہوا کا معیار شمال مشرقی ہواؤں سے متاثر ہوگا۔  تاہم کراچی میں آئندہ 10 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔  موسمیات کے تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق کراچی میں دن کے وقت ہوا میں نمی کی سطح 50 سے 60 فیصد کے درمیان رہے گی۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔  15 دسمبر بروز جمعہ کو بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شمال مغربی بلوچستان کے بعض اضلاع میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دھند پڑنے کی توقع ہے۔  ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔  اس دوران سموگ/دھند بھی متوقع ہے۔  مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔