فلسطینیوں کی حمایت میں پانچ قراردادیں منظور

فلسطینیوں کی حمایت میں پانچ قراردادیں منظور

 

فلسطینیوں کی حمایت میں پانچ قراردادیں
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں پانچ قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

امریکہ سمیت دس ممالک کی عدم موجودگی کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں پانچ قراردادیں منظور کی گئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کی حمایت میں قراردادیں منظور کی ہیں جن میں اسرائیلی جارحیت، امدادی کارروائیوں، بے گھر لوگوں کی املاک کے تحفظ، یہودی بستیوں کو ختم کرنے اور بنیادی حقوق سے انکار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے، فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی اور 163 ارکان کی حمایت سے منظور کی گئی۔  امدادی کاموں کی قرارداد کے حق میں 165 ووٹ پڑے۔

یہودی آباد کاری کی مخالفت کرنے والی قرارداد کو 149 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق قرارداد کے حق میں 168 ووٹ ڈالے گئے۔

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے قرارداد کے حق میں صرف 86 ممالک نے ووٹ دیا اور ووٹنگ کے وقت 12 ممالک اجلاس کے دوران موجود نہیں تھے۔