.عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب نہیں لڑیں گے

انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ نہیں لیں گے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو نامزد کردیاگیا اب اسلام آباد میں علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے بیرسٹر گوہر خان کے نام کا اعلان کیا عمران خان سے مشاورت کے بعد دو دسمبر ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات ہونگے جس میں چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو نامزد کردیا گیا ہے علی ظفر نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ الیکشن کمیشن ہمارے کاغذات نامزدگی خارج کرسکتا ہے اس لیے پارٹی نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے تک بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے لیے نامزد کردیا ہے تاکہ کوئی بھی بہانہ نہ دیا جا سکے عمران خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا عوام ہمارے ساتھ ہے بیرسٹر گوہر خان عارضی طور پر چیئرمین تحریک انصاف ہونگے۔ بیرسٹر گوہر نے اپنی گفتگو میں کہا خان صاحب تاحیات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف رہیں گے۔