فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد یوکرین اور افغان جنگ میں ہلاک ہونے والوں سے زیادہ ہے۔نیویارک ٹائمز کا دعوہ

فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد یوکرین اور افغان جنگ میں ہلاک ہونے والوں سے زیادہ ہے۔نیویارک ٹائمز کا دعوہ

 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حالیہ تنازع کے دوران لوگوں کو تیز رفتاری سے ہلاک کیا۔

  نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 48 دنوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ جنگ میں ہلاک ہونے والوں سے زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے 48 دن یوکرین کی جنگ کے دو سال سے زیادہ ہیں اور اسرائیل نے عراق جنگ کے پہلے سال کے مقابلے میں سات ہفتوں کے فضائی حملوں میں دو گنا زیادہ شہری مارے تھے۔