پاکستانیوں کے لیے خوشخبری تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا

سردیاں شروع ہوتے ہی پاکستان میں گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جبکہ دوسری طرف حکومت اور ایل پی جی مافیا ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے میں مصروف رہتا ہے ایل پی جی مہنگی ہونے کے باوجود بھی کم دستیاب ہوتی ہے.مگر پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کا کارگو جہاز عراق کے شہر بصرہ سے کراچی میں قاسم پورٹ پر لنگر انداز ہو چکا ہے .ایس ایس جی ایل پی جی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی امپورٹ کی ایل سیز کی مشکلات حل ہوتے ہی دس مزید اور کارگو منگوائے جائیں گے جس سے ایل پی جی کا مصنوعی بحران ختم ہو جائے۔