حکومت کی غریب عوام پہ 50 ارب روپے کے اضافی پٹرولیم لیوی بمب گرانے کی تیاری

وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں ائی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے مذاکرات میں حکومت نے پٹرولیم لیوی کو 869 ارب روپے سے بڑھا کر 920 ارب روپے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس سے پٹرولیم صارفین پر 50 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ پڑے گا حکومت اس وقت پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 60 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔حکومت کے لیے ٹیکس لیوی کی مد میں عوام سے ٹیکس وصول کرنا سب سے اسان ذریعہ ہے سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے اکٹھے کیے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 367 فیصد زیادہ ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان قمر عباسی سے پوچھا گیا کہ اگر آئی ایم ایف نے اضافے کا مطالبہ کیا تو کیا حکومت اس بات کی ضمانت دے گی کہ فیول لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی جائے گی۔لیکن انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ائی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔