بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اگر الیکشن سے پہلے ہی سلیکشن کرنی ہے تو پھر الیکشن کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے یہاں الیکشن سے پہلے ہی سلیکشن کے نتائج نظر ارہے ہیں وہ نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کے جیالوں نے ایک دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور خیبر پختون خواہ کے جیالے شفاف الیکشن چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور مہنگائی سے تنگ ا چکے ہیں لیکن اسلام آباد کے ایوانوں کو اتنی مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہر طرف سے مسائل میں گرا ہے ایک طرف میں افغانستان کے مسائل ہیں اور مہنگائی ہے لیکن بزرگ سیاست دانوں کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے۔اگر ہمیں ان تمام مسائل سے نکلنا ہے تو فیئر الیکشن کروانے ہوں گے اگر فیئر الیکشن نہ ہوئے تو ایک 70 سالہ شخص وزیراعظم بنے گا اور دوسرا دھرنا دے گا ۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس ہی ایسا منشور ہے جس میں ملکی مسائل کا حل ہے
