امریکہ کی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ کی طرف سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی جو امریکی ساخت کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے وہ انہیں افغان حکومت فراہم کر رہی ہے رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 30 اگست 2021 کو انخلاء کے بعد امریکا 7 اعشاریہ 100 ڈالر مالیت کا دفاعی سامان افغانستان میں ہی چھوڑ گیا تھا۔ امریکا نے افغان فوج کو جو چار لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کیے تھے ان میں سے تین لاکھ ہتھیار بھی انخلا کے وقت وہیں رہ گئے تھے۔افغانستان نے یہ ہتھیار ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی کے حوالے کیے ۔ بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے
ٹی ٹی پی کو جدید اسلحہ ملا جس میں ایم چوبیس اسنائپر رائفل، ایم فور کاربائنز اور ایم سکسٹین اے فور جیسے جدید ہتھیار شامل ہیں
