نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپ پی ٹی ائی کے جتنے بندے بھی توڑ لیں بیلٹ پیپر سے ان کے بلے کا نشان غائب کر دیں پھر بھی عمران خان نے جیل میں بیٹھ کر بھی الیکشن کیلےایک خفیہ منصوبہ تیار کیا ہوا ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بہت قریبی ساتھی وکیل کے ساتھ ان کی بات ہوئی ہے جس میں حامد میر کے ساتھ عمران خان کے وکیل نے عمران خان کا منصوبہ شیئر کیا ہے جس میں عمران خان نے انہیں کہا ہے کہ اپ ملک بھر سے 200 ایسے وکیل لے ائیں جو پڑھے لکھے اور نظریاتی ہو جو جمہوریت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہوں اور اپنے نظریے سے پیچھے نہ ہٹیں عمران خان نے مزید کہا کہ اگر یہ ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتے اور پارٹی پرچم بھی نہیں نکالنے دیتے تو پھر یہ 200 وکیل اور پارٹی کے کچھ اہم لوگ جو ابھی تک پارٹی کے ساتھ جڑے ہیں ان کو الیکشن میں حصہ لینا ہوگا ان کا کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ پی ٹی ائی کے ووٹ بینک کو ختم نہیں کر سکتا
