سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا محمد حفیظ کو پی سی بی میں دوبارہ عہدہ دینے پر سخت بیان آ گیا

فاسٹ بالر محمد آصف نے ٹویٹر پر پی سی بی چیئرمین زکا اشرف اور محمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ معاملات چلانے پر زکا اشرف کا کوئی اختیار نہیں ہے۔جس شخص نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ،ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھ لیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں مایوس کن کردگی پر پی سی بی میں کافی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں مکی ارتھر کی جگہ محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔جب کہ وہاں ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے