اب بوڑھوں کو نہیں نوجوان کو ملک کا وزیراعظم ہونا چاہیے بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بوڑھے سیاست دانوں کو ریٹائر ہو جانا چاہیے انہیں گھر میں ارام کرنا چاہیے اب ملک کی قیادت نوجوان نسل کو دی جانی چاہیے.پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی ہیں.کوئی دوسری بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے تو کوئی چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے.انہوں نے کہا کہ مجھے موقع دیں مجھے وزیراعظم بنائے ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے کسی 70 سالہ بوڑھے کے پاس نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے اور ہمارے پاس اس چیز کا حل ہے کہ ہم عوام کو غربت سے نکالیں اس کے لیے ہمارے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا.عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے تو نیت سے کام کرنا ہوگا اگر نیت ٹھیک ہوئی تو ہم ملکی حالات کو بہتر کر لیں گے اس کے لیے نوجوان نسل اور نوجوان کی قیادت کی ضرورت ہے نہ کہ 70 سالہ بوڑھوں کی۔